ضلعی ہسپتال،نئی بلڈنگ میں آپریشن تھیٹرز، وارڈز جلد مکمل کرنے کا حکم

ملتان (لیڈی رپورٹر) ضلعی ہسپتال کی نئی بلڈنگ میں آپریشن تھیٹرز،وارڈز جلد مکمل کرنیکا حکم دیدیا گیا ، ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے۔۔
بتایا کہ محکمہ بلڈنگ کو ہنگامی بنیادوں پر آپریشن تھیٹرز اور وارڈز مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ نئے ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور ڈی ایچ کیو کے حوالے سے مطالبات پیش کئے ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نئی بلڈنگ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی نے طبی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی اور نئے آپریشن تھیٹرز کا معائنہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی ایچ کیو فعال ہونے سے شہباز شریف ہسپتال پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ایک ماہ میں مکمل فعال کرکے مریضوں کو ریلیف دینگے ۔