گگو منڈی، خستہ حال ریلوے کوارٹرز میں تاحال ملازم مقیم
گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)100سال قبل تعمیر کیے گئے ریلوے ملازمین کے رہائشی کوارٹر زناقابل رہائش قرار دیئے۔۔
جانے کے باوجود ملازمین کی رہائش گاہ بنے ہیں۔ جانی نقصان کا اندیشہ، ریلوے حکا م نے ٓا نکھیں بند کر لیں تفصیل کے مطابق گگو منڈی میں ریلوے انجینئرنگ برانچ کے ملازمین کی رہائش کے لیے کوارٹرز 1924میں تعمیر کیے گئے تھے جو ایک صدی مکمل کر چکے ہیں پاکستان ریلوے کی معائنہ ٹیم تقریبا 10سال قبل ان کوارٹرز کی بوسیدہ حالت کے پیش نظر انہیں ناقابل رہائش قرار دے چکی ہے لیکن بعض ملازمین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بد ستور ان کوارٹرز میں رہائش پذیر ہیں جبکہ بوسیدہ چھتیں اور شگاف زدہ دیواریں اور ٹوٹے کھڑکیاں دروازے کسی بھی وقت جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتی ہیں عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ان رہائشی کوارٹرز کو خالی کروانا متعلقہ ڈی ایس اور ڈی این ریلوے ملتان کی ذمہ داری ہے اگر ان کی لا پرواہی سے کوئی حادثہ ہوا تو اس کے وہ ذمہ دار ہوں گے ۔