بچے کی بازیابی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے پر ایس ایچ او کا خاتون پر تشدد
وہاڑی (نمائندہ دنیا)خاتون کے کم سن بچے کی بازیابی کیلئے ہائی کورٹ جانے پر ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی نے مبینہ طور پر خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔۔
،متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی، نواحی علاقہ 9/11ڈبلیو بی کی رہائشی نسیم بی بی کا پانچ ماہ قبل 12سالہ بیٹا لاپتہ ہوگیا ،پولیس کے عدم تعاون پر ہائیکورٹ بینچ سے رجوع کیا جس پر عدالت عالیہ نے ایس ایچ او کو بچے کو بازیاب کرا کر فوری پیش کرنے کاحکم دیا۔ ایس ایچ او نے مدعیہ کو گرفتار کرلیا اور رٹ واپس لینے کا کہا ،انکار پر اسے برہنہ کرکے کے تشدد کا نشانہ بنایا ،تشدد کی ویڈیو میڈیا کو موصول ہوگئیں۔متاثرین سراپا احتجاج ہیں اور کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔