وہاڑی،نواحی آبادیوں کا الیکشن کیلئے مشترکہ لائحہ عمل،کمیٹی تشکیل
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)نواحی آبادیوں ٹبہ نہرعلی آباد،الرحمان ٹاؤن،رفیق آباد،چاہ نوناری والا، اور پرانا لڈن روڈ کی آبادیوں نے۔۔
آئندہ الیکشن میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کیلئے تیس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ آئندہ الیکشن میں کسی بھی امیدوار کی حمایت کا اعلان کرے گی اس بات کافیصلہ گزشتہ روز تمام محلوں کے مشترکہ نمائندہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں غلام مصطفی جمال،عبدالحق ونجارہ،سابق کونسلر شبیر لاڑ،ماسٹر عبدالجبار،شوکت علی،راؤ عادل، اے ڈی صابر،حاجی عمران جنرل سٹوروالے ،علی احمد،ماسٹر سجاد ساقی، حافظ محمود الحسن نے شہریوں کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔