آئی ایس ایس بی میں بھرتی سے متعلق آگاہی سیمینار
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )آئی ایس ایس بی میں بھرتی سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد، درخواست دینے کے طریقہ، بھرتی کے لئے دیئے جانے والے مختلف ٹیسٹ اور۔۔
مراحل۔ موضوع کے حوالے سے لیکچررز اور ویڈیوز پیش کی گئیں۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں پاک فوج کی جانب سے کمیشن و دیگر پوسٹوں پر درخواست دینے کے طریقہ کار مختلف مراحل کے حوالے سے میجر ضیغم اور کیپٹن محمد عمر نے لیکچر دیئے افادیت کے بارے آگاہی دی صدارت پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہروڑ پکا پروفیسر شکیل احمد نے کی ، طلباؤطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔