کم عمر بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

کم عمر بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کو حادثات کی روک تھام کیلئے قوانین پر سختی کیساتھ عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا۔

انہوں نے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کیساتھ سختی نمٹنے کا عندیہ دیتے ہوئے کم عمر بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی ہے -وسیم حامد سندھو کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد نے ریسکیو 1122 کے پاس دستیاب وسائل،اور ریسپانس ٹائم بارے بریفنگ دی-اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،محکمہ صحت،تعلیم،پولیس،سول ڈیفینس، ٹرانسپورٹ اتھارٹی افسران نے شرکت کی-اجلاس میں ڈی سی کو سرکاری ہسپتالوں سے ریفر کیئے جانے والے ایمرجنسی مریضوں کو ریسکیو سروسز کی فراہمی بارے بھی آگاہ کیا گیا-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع میں موجود بلند عمارتوں سے ہنگامی انخلا کے لئے تربیتی پروگرامز شروع کئے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں