افتتاح کے ایک روز بعدگرین بیلٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

افتتاح کے ایک روز بعدگرین بیلٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مظفرگڑھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر کی جانب سے افتتاح کرنے کے صرف ایک روز بعد ہی بیوٹیفیکیشن منصوبے کے تحت مکمل کی گئی گرین بیلٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگی،ٹائلیں ٹوٹ گئیں۔۔۔

بلاکس بھی ٹوٹنے لگے ،منصوبے کے نام پر من پسند ٹھیکیداروں کی جانب سے جعلی کوٹیشنز کے ذریعے ضلع کونسل سے بھاری بھرکم رقم نکلوانے کی کوششیں،، بھٹہ پور بائی پاس پر سوموار کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی نے اے ڈی سی آر عابدہ فرید کے ہمراہ گرین بیلٹ اور گرین ایریا کا افتتاح کیا تھا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا دعویٰ تھا کہ گرین بیلٹس کے قیام سے نہ صرف شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنایا جائیگا بلکہ ان گرین بیلٹس کی حفاظت بھی کی جائیگی،مگر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے دعوے اور انکی جانب سے کیے گئے افتتاح کے صرف ایک روز بعد ہی گرین بیلٹس تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،غیرمعیاری تعمیراتی میٹریل کے استعمال کے باعث گرین بیلٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں