سیشن جج وہاڑی کا دورہ جیل،معمولی جرائم کے قیدی رہا

سیشن جج وہاڑی کا دورہ جیل،معمولی جرائم کے قیدی رہا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی شاذب سعید نے سینئر سول جج محمد کاشف جاوید ، سول جج مجسٹریٹ سیدہ بانو بخاری اور ڈی ڈی پی پی رائے جہانزیب کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور۔۔۔

 معمولی جرائم میں ملوث 7 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا،اندورن جیل خواتین بیرک، ہسپتال ، کچن اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا ،اسیران کے مسائل سنے اور ماتحت عدالتوں کو جلد سماعت کرنے کے احکامات جاری کیے اور سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کو سراہا۔ اس موقع سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ایوب ، سٹینو گرافر راشد عباس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل و ڈویلپمنٹ سید محمد انجم شیرازی ، میڈیکل آفیسر حافظ منصور الحق اور دیگر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں