این اے 158 ، ٹکٹ کے حقدار صرف ثاقب خورشید:لیگی رہنما

 این اے 158 ، ٹکٹ کے حقدار صرف ثاقب خورشید:لیگی رہنما

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ ظفر شہزاد،سابق یوسیز چیئرمینوں حاجی سلیم بھارہ،حاجی صفدر گوجر، شفیق الرحمن کمبوہ چودھری عباس سابق کونسلرز بلدیہ شاہد نیاز چودھری۔۔۔

سجاد گوجر،ندیم خان شیروانی،حنیف سندھی، سرگرم لیگی رہنماؤں راجہ ریاض،ملک وقاص، کاشف کمبوہ،راؤ عاصم، جاویدتھیم، چودھری حسن ظفر،علی بھٹی، چودھری ابراہیم،چودھری تنصیراسلم اور راؤ محمد اسحاق نمبردار نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی حلقہ نمبر 158 میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے میرٹ پر موزوں اور اہل امیدوار صرف سابق ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید کسی اور کے بارے سوچنا جیتی سیٹ ہارنے اور سیاسی مخالفین کے لیے میدان کھلا چھوڑنے کے مترادف ہوگا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے لیگی رہنماؤں نے مزید بتایا کہ میاں ثاقب خورشید زمینی حقائق کی بنیاد پر برادریوں کی جوڑ توڑ،انتخابی حلقوں کی سیاست کا وسیع عملی تجربہ قابل رشک کامیابیوں کا پس منظر اور پارٹی قائد میاں نواز شریف،سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں اس لیے حلقہ میں ان کی مقبولیت سے خائف امیدوار پارٹی ٹکٹ سے متوقع محرومی بھانپ کر کچھ کرپٹ عناصر اپنی پارٹی ٹکٹ کے لیے سیاسی اعتبار سے انتہائی کمزور امیدواروں سے درخواستیں دلانے اور حقائق کے برعکس جھوٹے و شر انگیز پراپیگنڈا سے مسلم لیگ ن کو سیاسی نقصان پہنچانے کے درپے ہیں قیادت کو نوٹس لیکر انہیں اور ان کے سرپرستوں کو شٹ اپ کال دینی چاہیے انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ اگر قائدین ضلع وہاڑی کو پھر سے مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ دیکھنا چاہتے ہیں تو این اے 158 میں پارٹی ٹکٹ میاں ثاقب خورشید کو دینے کا واضح اعلان جلد کیا جائے تاکہ وہ اپنی اور ونگز کی کامیابی کے لیے بھر پور جاری انتخابی مہم سے توقع کے عین مطابق شاندار نتائج یقینی بناسکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں