وہاڑی میں سڑکیں بنانے کا منصوبہ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا

وہاڑی میں سڑکیں بنانے کا منصوبہ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ورلڈ بینک کی خطیر گرانٹ سے شہر کی مختلف سڑکات بنانے کا منصوبہ عملہ اور ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت سے شہریوں کے لیے اذیت ناک شکل اختیار کر گیا ہے ۔۔۔

کیونکہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جناح روڈ،مین شرقی کالونی،ایم سی گرلز سکول،کارخانہ بازار،لوہا مارکیٹ،چڑیا گھر اورامام بارگاہ روڈز پر پتھر،بجری اور خاکہ ڈال کر رولر پھرنے کی بجائے عام ٹریفک سے روڈ ہموار ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے دن بھر اڑتی مٹی سے سانس لینا اور دوکانوں پر بیٹھ کر کاروبار کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے جب کہ امام بارگاہ روڈ پر تو کئی کھودے گئے گڑھے اور سیوریج کے کھلے مین ہولز سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات ہو رہے ہیں تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ ملحقہ گلیوں کے مکینوں کے گاڑیوں کے راستے اسی بنا پر بلاک ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن بے حس ٹھیکیدار کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے تاجروں اور شہریوں محمد عابد ،معراج دین ،اسد،افتاب،شیخ عبدالرحمن اور دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر معیاری کام اور بلا جواز دیر سے ہمارے لئے اذیت بنے ہوئے کرپٹ ٹھیکیدار کے خلاف فوری نوٹس لیں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں ۔متاثرین نے خبردار کیا ہے کہ فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ذمہ داروں کے خلاف روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ٹھیکیدار اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں