ڈی پی ایس وہاڑی اجلاس میں مختلف ایجنڈوں کی منظوری

ڈی پی ایس وہاڑی اجلاس میں مختلف ایجنڈوں کی منظوری

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس سکول وہاڑی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 اجلاس میں پرنسپل ہاؤس کی تزئین و آرائش،کمپیو ٹر لیب کی اپ گریڈیشن،فلاور شو 2024، فریکل ٹیچر انسٹرکٹر کی بھرتی،بورڈ کلاسز کی تیاری کیلئے سائنس لیب آئٹمز کی خریداری،صبح کی اسمبلی کیلئے ساؤنڈ سسٹم کی خریداری،اساتذہ اور سٹاف کی تعداد کو بڑھانے اور دیگر ایجنڈا کی منظوری دی گئی اجلاس میں ڈی پی ایس سکول میں تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی، اساتذہ کی کارکردگی اور دیگر معاملات کاجائزہ بھی لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے پرنسپل ڈی پی ایس وہاڑی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سکول کا نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصو صی توجہ دی جائے ، اعلیٰ معیار سکول بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،اساتذہ کی تعلیمی ورکشاپ بھی کرائی جائیں تاکہ اساتذہ طلبہ وطالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق تدریس دے سکیں اور بچوں کے تعلیمی استعداد کار میں اضافہ ہو سکے ، ہم نصابی سرگرمیوں کو بھی پروان چڑھایا جائے تاکہ بچوں کی تعلیمی، ذہنی اور اخلاقی حوالے سے بھی بہترین تربیت ہو سکے ۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار،اے ڈی سی فنانس مظفر خان،سی ای او ایجو کیشن چوہدری سعید احمد، پرنسپل ڈی پی ایس وہاڑی سید غلام عباس بخاری بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں