وائی ڈی اے کاچلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹرز کو تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج

وائی ڈی اے کاچلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹرز کو تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج

ملتان(لیڈی رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس ملتان میں 134 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی اکتوبر کی تنخواہ نہ ملنے پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، تنخواہ چوبیس گھنٹوں میں اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائیگی۔۔۔

ترجمان چلڈرن کمپلیکس تفصیل کے مطابق ینگ ڈاکٹرز چلڈرن کمپلیکس کے زیر اہتمام سینیر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر اکرام کی سربراہی میں چلڈرن کمپلیکس کی نئی عمارت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نگران پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں کو بجٹ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے چلڈرن کمپلیکس کے ایک سو چونتیس پی جی آر اکتوبر کی تنخواہ سے محروم ہیں جبکہ بتایا جا رہا ہے نومبر کی تنخواہوں کی ادائیگی کا بجٹ ہی موجود نہیں ہے اکتوبر کی تنخواہ اب تک نہیں ملی جبکہ نومبر بھی ختم ہونے والا ہے ، ادھر ڈین چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر کاشف چشتی کا کہنا تھا کہ پی جی آرز کی اکتوبر کی تنخواہ چوبیس گھنٹوں تک انکے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائیگی ،جبکہ ترجمان چلڈرن کمپلیکس کے مطابق نگراں سیٹ اپ کے دوران پنجاب کے دیگر سرکاری ہسپتالوں کی طرح چلڈرن کمپلیکس کو تین اقساط میں بجٹ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں