سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا فیصلہ

سافٹ ویئر  ٹیکنالوجی  پارک  کے  قیام  کا  فیصلہ

ملتان ( لیڈی رپورٹر )ملتان چیمبر اور پی آئی ٹی بی کی مشترکہ کاوشوں سے جنوبی پنجاب کا سافٹ وئیرٹیکنالوجی پارک ملتان میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔۔۔

ایوانِ تجارت وصنعت ملتان کی سب کمیٹی کے وفد نے شیخ محمد عاصم سعید کی قیادت میں لاہور میں قائم ا رفع سافٹ وئیرٹیکنالوجی پارک کادورہ کیا۔ وفد نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف اور پی آئی ٹی بی اور اے ایس ٹی پی کی ٹیم سے ملاقات کی،ڈی جی ساجد لطیف نے وفد کو ارفع سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی ، بعدازاں وفد نے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا ۔شیخ عاصم سعید نے ایوان کی جانب سے تیار کردہ ایم او یو کا ڈرافٹ ڈی جی کو پیش کیااور ارفع کریم سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کی طرز کا آئی ٹی ٹاورملتان میں بھی قائم کرنے کی بھرپور سفارش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں