کینو اور مالٹے کے باغات پر مکھی کا حملہ،پیداوار میں 30 فیصد تک کمی کا خدشہ

کینو  اور  مالٹے  کے  باغات  پر  مکھی  کا  حملہ،پیداوار  میں  30  فیصد  تک  کمی  کا  خدشہ

ملتان (جام بابر سے )ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کینو اور مالٹا کے باغات پر فروٹ فلائی مکھی نے حملہ کر دیا ۔۔۔

تاہم محکمہ زراعت کی جانب سے تاحال باغبانوں کو کسی بھی قسم کی زرعی ادویات کو استعمال کرنے کے حوالے سے ایڈوائزری نہیں جاری کی گئی ۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ترشا دہ پھلوں کے باغات ہزاروں ایکڑ رقبے پر محیط ہیں تاہم باغبانوں کی رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے ترشادہ پھل وقت سے پہلے خراب ہونے سے پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق پیداوار میں 30 فیصد کمی کا خدشہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جنوبی پنجاب میں 40 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے مالٹا اور کینو کے باغات پر فروٹ فلائی مکھی نے حملہ کردیا جسکی وجہ سے پھل گل سڑ کر گرنے لگے ، باغبانوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا۔باغبانوں کا کہنا ہے کہ کینو کی فصل پر فروٹ فلائی نے حملہ کیا ہے جس سے فصل خراب ہوکر ضائع ہورہی ہے ، ہمارا بہت نقصان ہوگیا ہے ۔ زرعی ماہرین کے مطابق مکھی کے حملے سے رواں سال پیداوار میں 30 فیصد کمی کا خدشہ ہے ۔ماہرین نے کہا کہ اس بار فروٹ فلائی مکھی کا حملہ زیادہ ہے ہم کاشتکاروں کو یہی کہیں گے کہ بروقت سپرے کریں یا پھر جو پھل نیچے گرا ہے ، اس کو زمین میں دبا دیں تاکہ مکھی کا حملہ کم ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں