فصلوں کو آگ لگانے والے کسانوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم

 فصلوں کو آگ لگانے والے کسانوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں سموگ اور آلودگی کا خطرہ بننے والے بھٹہ خشت پر پابندی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ لگاکر سموگ اور آلودگی کا سبب بننے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔۔

،ضلع بھر میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے ، گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مجاہداقبال نے ٹیم کے ہمراہ چھاپے مارے اور موضع پتل غربی میں دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے والے کاشتکارساجدآرائیں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کرا دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں