خاوند سے جھگڑے پر خاتون کا اقدام خود کشی ، مقدمہ درج

خاوند سے جھگڑے پر خاتون کا اقدام خود کشی ، مقدمہ درج

کوٹ ادو (تحصیل ربورٹر) خاوند سے جھگڑے پر 36 سالہ خاتون کی زہریلیاں گولیاں نگل کر خودکشی کی کوشش ۔۔

،دیور کی مدعیت میں خاتون کے خلاف اقدام خودکشی کامقدمہ درج کر لیا گیا۔ دا ئرہ دین پناہ کی بستی سمندری میں 4بچوں کی ماں 36سالہ رقیہ بی بی نے اپنے خاوند محمداسلم کے ساتھ جھگڑا ہونے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لی تھیں۔اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے تحصیل ہسپتال منتقل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں