موبائل فون انڈسٹری کی ترقی کیلئے اقداما ت کئے جائیں،عثمان شیخ

موبائل فون انڈسٹری کی ترقی کیلئے اقداما ت کئے جائیں،عثمان شیخ

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)ضلعی و مرکزی انجمن تاجران کوٹ ادو کے صدر محمد عثمان شیخ نے کہا ہے کہ حکومت موبائل فون انڈسٹری کی بحالی و ترقی کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔۔

 ،ای گیجٹ کے بعد پولیس دوکانداروں کو تنگ کرنے کی بجائے اصل فروخت کنندہ کو پکڑے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موبائل فون کاؤنٹر ایسوسی ایشن کوٹ ادو کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد اور عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کی صدارت سابق صدر بار ایسوسی ایشن و امیدوار صوبائی اسمبلی محمد ارشد صدیقی نے کی،جبکہ نومنتخب عہدیداروں میں سر پرست عمر فاروق، صدر شیخ اشتیاق احمد،سینئر نائب صدر کامران نیازی،جنرل سیکریٹری بلال احمد رحمانی،فنانس سیکرٹری راشد محمود اور جوائنٹ سیکرٹری ندیم احمد سہو شامل تھے ۔محمد عثمان شیخ نے کہا ہے کہ موبائل فون کے کاروبار سے منسلک تاجر وں کے ساتھ ساتھ موبائل فون کاؤنٹرکے تاجروں کا بھی اہم کردار ہے ،دونوں کوساتھ مل کر چلنا ہے جس سے موبائل فون کاؤنٹر ایسوسی ایشن کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے ،انہوں نے نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے منتخب عہدے داروں کو ذمہ داریوں کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں