ریسکیو سکاؤٹس کیلئے ایمرجنسی الیکشن ڈیوٹی پلان ، تقریب حلف
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)سیکرٹری/ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر۔۔۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر خالد محمودکی زیرنگرانی ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع بھر میں جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ریسکیو سکاؤٹس کے لیے ایمرجنسی ڈیوٹی پلان اور تقریب حلف کا انعقاد کیا گیا۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا، ریسکیو سیفٹی آفیسرمحمد ندیم، اسٹیشن کو آرڈینیٹرز محمد سلیم، سمیع اللہ، محمد کامران، محمد سجادنے ڈیوٹی کے حوالے سے ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دی۔ ضلع بھر کے تما م ریسکیو اسٹیشنزپر ریسکیو سکاؤٹس سے حلف لیا گیا کہ وہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں بلا امتیاز اور بغیر کسی سیاسی وابستگی عوام الناس کو مدد فراہم کریں گے ۔