ڈیفالٹر صارفین کا میپکو ٹیم شجاع آباد کو یرغمال بنا کر تشدد
سکندرآباد(نامہ نگار)ڈیفالٹرر صارفین کا مپیکو سب ڈویژن شجاع آباد کی ٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد، پولیس نے بازیاب کرایا۔۔
، تفصیل کے مطابق مپیکو سب ڈویثرن شجاع آبادکے اہلکار فارو ق حسین ،حبیب بخش راجہ رام ماڈی نون ڈیفالٹرر صارفین دالدار ،منظور حسین، ظہور احمد ،نذرحسین کے بلز کی عدم ادائیگی پر میٹر کاٹنے لگے تو انہوں نے نامعلوم افراد کے ساتھ ملکر مپیکو ٹیم کو یرغمال بنا لیا اورتشدد کانشانہ بنایا۔15پرکال کرنے پر تھانہ راجہ رام پولیس نے موقع پر پہنچ کر مپیکو سب ڈویژن شجاع آباد کی ٹیم کو بازیاب کرایا ۔پولیس نے ایس ڈی اومحمدساجد کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔