بوریوالا، جعلی پیر نے خا تون کی زندگی تباہ کر دی

بوریوالا، جعلی پیر نے خا تون کی زندگی تباہ کر دی

بورے والا (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں 138ای بی میں جعلی پیر نے خا تون کی زندگی تباہ کر دی ، خا تون کو طلاق دلوا کر بھی جعلی عامل نے۔۔

 خا تون کا پیچھا نہ چھوڑا ، جعلی پیر خا تون کو برہنہ کر کے شرمناک عمل کر تا رہا اور تعویز بناتا رہا ۔ خا تون کی زندگی کے ساتھ ساتھ جعلی پیر نے اس کے باپ کو بھی بخشا ۔ تفصیل کے مطابق جعلی پیر نے خا تون کی زندگی تباہ کر دی نواحی گاؤں 138ای بی کی رہائشی خا تون ( م) کی شادی چیچہ وطنی کے علاقہ 95بارہ ایل میں ہوئی تو اسی گاؤں کا رہائشی محمد صادق پیر بن کر گھر میں ا ٓنے لگا اور محمد الیاس سکنہ 138ای بی کی بیٹی کو طلا ق لینے پر مجبور کر دیا جس کے سبب خا تون کا گھر اجڑ گیا اور وہ واپس اپنے والدین کے گھر ا ٓ ئی تو جعلی پیر محمد صادق 138ای بی میں بھی پہنچ گیا اور خا تون کو کمرہ میں لے جا کر برہنہ کر کے شرمناک حرکات کرنے لگا اور تعویز بنانے لگا جعلی پیر نے محمد الیاس سے بھی مالی طور پر لوٹ مار کی جس پر محمد الیاس نے تھانہ صدر پو لیس کو اطلاع دیتے ہوئے کا رروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں