پتنگ بازی میں گرفتار ملزم کا مقدمہ نہیں لڑیں گے ایڈووکیٹ وقاص رفیق

پتنگ بازی میں گرفتار ملزم  کا مقدمہ نہیں لڑیں گے  ایڈووکیٹ وقاص رفیق

گگو منڈی(نمائندہ دنیا)ایڈووکیٹ محمد وقاص رفیق نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک جرم ہے ، پتنگ بازی میں گرفتار کسی بھی ملزم کا مقدمہ آج سے نہیں لڑیں گے ۔

 ایڈووکیٹ محمد وقاص رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پتنگ بازی اور پتنگ بنانے والوں پر پابندی لگا کر بہت اچھا کام کیا ہے کیونکہ پتنگ بازی ایک بہت بڑا جرم ہے جس کی وجہ سے بہت ساری جانیں ضائع ہو چکی ہیں ،انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہیے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ان کو سختی سے منع کریں یہ ایک جان لیوا کھیل ہے اس سے اجتناب کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں