دو بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، مقدمہ درج

دو بجلی چور رنگے ہاتھوں  پکڑے گئے ، مقدمہ درج

کوٹ ادو(نامہ نگار )دو بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق میپکو افسران وسیم احمد سب ۔۔

ڈویژن چوک سرور شہید اور انجینئر سلیم اقبال سب ڈویژن دائرہ دین پناہ کی ٹاسک فورس ٹیم نے ٹی ڈی اے 521 میں شوکت علی انجم اور موضع پرہاڑ غربی میں غلام شبیر کے میٹر چیک کیے جو ڈائریکٹ بجلی لگا کر چوری کرتے ہوئے پائے ئے گئے ۔واپڈا افسروں کی رپورٹ پر پولیس نے دونوں بجلی چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں