جاپانی وفد کا دورہ چلڈرن ہسپتال، مختلف شعبوں کامعائنہ

جاپانی وفد کا دورہ چلڈرن ہسپتال، مختلف شعبوں کامعائنہ

ملتان (لیڈی رپورٹر) جائیکا (جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی) ہیڈ کوارٹر ٹیم نے گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اور۔۔۔

 ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔جائیکا کی ٹیم نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال کے مختلف شعبوں، تمام آئی سی یوز، آپریشن تھیٹرز، وارڈز اور اولڈ بلاک کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے جائیکا پاکستان کے دفتر کے عملے بشمول مسٹر کوجی ناکا شیما، مس میکا کوریاما اور عاصم خٹک کا ہسپتال کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف، پروفیسر ڈاکٹر وقاص عمران اور پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد بھی ہمراہ تھے ۔ترجمان ڈاکٹر معاذ نے بتایا کہ جائیکا کے دورے کا مقصد موجودہ چیلنجز کی تصدیق کرنا اور چلڈرن ہسپتال ملتان میں صحت کی دیکھ بھال کی بہتر خدمات کی فراہمی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں