مظفر گڑھ، ٹرانسفر منسوخ کرانے کیلئے میپکو اہلکار در بدر

مظفر گڑھ، ٹرانسفر منسوخ کرانے کیلئے میپکو اہلکار در بدر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )میپکو سرکل مظفرگڑھ کے اہلکار ٹرانسفر کینسل کے چکر میں شٹل کاک بن گئے ۔۔۔

سابق ایس ای یعقوب گدارا نے متعدد لائن سپرنٹنڈنٹ کے ٹرانسفر دور دراز علاقوں میں ہوجانے سے کارکردگی سمیت اخراجات کی زیادتی پر انکے گھروں کے قریب کر دیئے تھے تاہم مظفرگڑھ سے ہی تعلق رکھنے والے چیف انجینئر سیف اللہ سہرانی نے اپنی تعیناتی کے بعد مظفرگڑھ سرکل کے دورے کے دوران درجنوں واپڈا اہلکاروں کے نزدیکی سٹیشن کے تبادلے کینسل کردیئے تھے ، بعد ازاں گزشتہ یوم میپکو حکام کی جانب سے سیف اللہ سرانی چیف انجینئر سے مظفرگڑھ سرکل مظفرگڑھ کے آڈر بھی کینسل کردیئے گئے اور سیف اللہ سرانی کے حکم پر میپکو لائن سپرٹنڈنٹ کے کینسل شدہ ٹرانسفر کے آڈر بھی کینسل کر دیئے گئے ہیں، سابق ایس ای میپکو سرکل مظفرگڑھ ملک یعقوب گدارا کی جانب سے لائن سپرنٹنڈنٹس کے اصولی ٹرانسفرز بحال کر دیئے گئے ہیں۔جبکہ تمام لائن سپرنٹنڈنٹ کے آرڈر جو کہ کل کینسل ہوئے تھے اج سپرنٹنڈنٹ انجینئر دوبارہ بحال کرنے پر غلام رسول گجر اور اکرم گوپانگ چودھری خالد ،احمد موہل ،، حافظ جاوید اور تمام نے شکریہ ادا کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں