دھاتی ڈور سے بچائو کیلئے پولیس کی آگاہی مہم جاری

دھاتی ڈور سے بچائو کیلئے پولیس کی آگاہی مہم جاری

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )خونی دھاتی ڈور کی وجہ سے قیمتی انسانی جان کے نقصان سے بچاؤ کے لیے ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری ہے ،ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی موٹرسائیکلوں پر \"سیفٹی وائرز\" لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔۔

تفصیلات کیمطابق ڈی ایس پی ٹریفک مظفرگڑھ ظفر حیات نے گزشتہ روز مظفرگڑھ پریس کلب میں صحافیوں اور عام شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر خود \"سیفٹی وائرز\" لگائیں،اس موقع پر انسپکٹر نسیم عباس اور ٹریفک پولیس اہلکار نجف رسول خان نے صحافیوں اور عام شہریوں کو دھاتی ڈور سے ہونے والے جانی نقصانات اور \"سیفٹی وائرز\" کی افادیت کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔۔،اس موقع پر موجود صدر مظفرگڑھ پریس کلب اے بی مجاہد نے بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی آگاہی مہم کو سراہا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ظفر حیات کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بدقسمتی سے دھاتی ڈور سے کافی زیادہ جانی نقصانات ہوئے ،ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ دھاتی ڈور کیخلاف آپریشن کیساتھ ساتھ شہریوں کو حفاظتی اقدامات بھی اختیار کرنے ہونگے ،اسی سلسلے میں شہریوں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں