حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہے ،رضا حیات ہراج

 حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہے ،رضا حیات ہراج

کبیروالا(نمائندہ دنیا) حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی اور استحکام ہے ،ملک کو آگے لے جانے کیلئے ۔۔

حکومت،ریاستی اداروں،سیاسی جماعتوں کو اپنے ذاتی مفادات ،اختلاف اور بدلے کی بجائے پہلی ترجیح پاکستان اور عوام کو بنانا ہوگی ، ان خیالات کا اظہار قائد ہراج گروپ وممبر قومی اسمبلی مہر رضا حیات ہراج نے ہراج گروپ کے سینئر رہنما مہر خضر حیات ہراج کی جانب سے الحمد فیڈز چوکی نٹرول کبیروالا میں دئیے گئے عید ملن عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔عشائیہ سے ممبران پنجاب اسمبلی مہر اکبر حیات ہراج اور بیرسٹر مہر اصغر حیات ہراج نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو صحت ،تعلیم سمیت تمام شعبوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہے ،حکومت کو عام آدمی کو درپیش مسائل کا بھرپور ادراک ہے ،صوبہ بھر میں شہریوں کو مہنگائی سمیت دیگر حوالوں سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں