بجلی چوروں ، نا دہندگان کے خلاف آپریشن ، 143 پکڑے گئے

 بجلی چوروں ، نا دہندگان کے خلاف  آپریشن ، 143 پکڑے گئے

ملتان(خصوصی رپورٹر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ایک روز میں143 افراد کو ۔۔

بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ بجلی چوروں کے خلاف114 نئے مقدمات درج، رحیم یار خان سے 2 بجلی چور موقع پر گرفتار کیاگیا۔ 2 لاکھ 15 ہزار یونٹس چوری کرنے پر 73 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں3 کروڑ60 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ میپکو رورل سب ڈویژن خانپور کی ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کیا۔بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے اور واجبات کی عدم ادائیگی پر15 بستیوں کی بجلی منقطع کر دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں