خانیوال:بسوں اور گاڑیوں پر اوورلوڈنگ کا سلسلہ جاری

 خانیوال:بسوں اور گاڑیوں پر اوورلوڈنگ کا سلسلہ جاری

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )خانیوال شہر سے دوسرے علاقوں میں چلنے والی بسوں اور گاڑیوں پر اوورلوڈنگ کا سلسلہ نا ن سٹاپ جاری۔۔

 ،بسوں، ہائی ایسسز کی چھتوں اور سائیڈوں پرلٹکے مسافر، طالب علم، شہر میں محنت مزدوری کیلئے آنے والے محنت کش ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی توجہ کے منتظر ہیں ٹریفک پولیس نے شہریوں اور طلبہ کو ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے ،ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی لاپرواہی کے باعث روزانہ سینکڑوں طالب علم اور شہری بسوں کی چھتوں پر سفر کر تے دکھائی دیتے ہیں۔شہر کے داخلی و خارجی چوکوں پر تعینات ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹ عملہ کے خلاف کارروائی کر نے سے گریزاں نظر آتے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں