سیٹ بیلٹ نہ باندھنے وا لوں کے خلاف کریک ائون

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے وا لوں کے خلاف کریک ائون

جودھ پور ،بارہ میل (نمائندہ دنیا )سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے والے ڈرائیور حضرات کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔۔

،خراب یا بغیر لائٹس موٹروے استعمال کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کو بھاری جرمانے عائد کر دئیے ، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی موٹروے سب سیکٹر ایم-4 خانیوال فراست علی بھنڈر نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ایس ایس پی موٹروے سب سیکٹر ایم-4 فراست علی بھنڈر کی ہدایات کی روشنی میں بیٹ 21 شامکوٹ کے ڈی ایس پی احسان الحق ملک نے بیٹ کے تمام افسران کو خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں