صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع

 صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کے حکم پر بلدیہ کوٹ ادو شہر میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کا بند کیا ہوا کام شروع کر دیاگیا۔۔

ایم او آئی اور سینٹری انسپکٹر نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا،اس حوالے سے ایم او ائی محمد عثمان اور سینٹری انسپکٹر مہر یونس نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری کے حکم اور میونسپل کمیٹی کے افسران کی ہدایت پر کوٹ ادو شہر میں بھل صفائی ستھرائی کا بند کیا ہوا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا،نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کے نالوں سے بھی بھل نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں