ایرانی صدر کے دورہ سے تعلقات مستحکم ہونگے ، راشد اقبال

ایرانی صدر کے دورہ سے تعلقات مستحکم ہونگے ، راشد اقبال

ملتان (لیڈی رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران تجارت کے ۔۔

فروغ کے لیے 10 ارب ڈالر مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط اس بات کا مظہر ہیں کہ دونوں ممالک باہمی تعاون اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کر نے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ دونوں رہنما تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ میاں راشد اقبال نے کہا کہ ان ایم او یوز کا مقصد ہموار تجارتی سہولیات کی فراہمی، محصولات میں کمی اور کسٹم کے طریقہ کار کو سہل بنا کر دونوں ممالک میں تجارت اور بزنس کمیونٹی کے لیے نئے مواقع کھولنا ہے ۔اس اقدام سے اقتصادی و ثقافتی تعلقات بہتر اور عوامی سطح پر روابط زیادہ مستحکم ہونگے جبکہ ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات کا فروغ علاقائی استحکام اور خوشحالی میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کو سکیورٹی خدشات جیسے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں