کوٹ ادو،10روزگزرگئے رجسٹری برانچ کی بجلی بحال نہ ہو سکی

کوٹ ادو،10روزگزرگئے رجسٹری برانچ کی بجلی بحال نہ ہو سکی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر10(روزگزرگئے کروڑوں روپے ماہانہ ٹیکس کی مد میں کمانے والی رجسٹری برانچ کی بجلی تاحال بحال نہ ہو سکی۔۔

 بجلی کا کنکشن منقطع ہونے پرتمام سرکاری امور معطل، رجسٹری انتقالات سمیت فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے پر تمام امور ٹھپ ہو کررہ گئے ،اس بارے تفصیل کے مطابق میپکو آفس کوٹ ادو نے بجلی نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3ماہ ماہ سے بجلی کا بل 3لاکھ روپے کابل جمع نہ کرانے پر واپڈا ٹیم نے تحصیل آفس کا کنکشن منقطع کردیاتھا، 10روز گزرگئے کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں حکومتی خزانے میں جمع کرانے والی رجسٹری برانچ کا بجلی کا بل تاحال جمع نہ کرایا جاسکا،تحصیل آفس کا بجلی کاکنکشن منقطع ہونے سے تمام سرکاری امورمعطل ہوکررہ گئے ہیں جبکہ رجسٹری انتقالات سمیت فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے پرتمام امور ٹھپ ہوکررہ گئے ،تحصیل آفس میں کام نہ ہونے سے سائلین پریشانی کاشکارہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سیدمنورعباس بخاری،اسسٹنٹ کنشنرکوٹ ادو اصغرافبال لغاری سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ تحصیل آفس کا بجلی کا بل جمع کرایا جائے تاکہ سائلین کی مشکلات کم ہو سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں