ایف بی آرکے ایس آر اوز مسائل کو دعوت دینگے ، راشد اقبال

ایف بی آرکے ایس آر اوز مسائل کو دعوت دینگے ، راشد اقبال

ملتان ( لیڈی رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز کے باوجود ایف بی آر کا ناقابل عمل۔۔

 ایس آر اوز جاری کرنا گھمبیر مسائل کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ملکی تاجر و صنعتکار برادری پہلے ہی معاشی چیلنجوں کا بمشکل مقابلہ کررہی ہے ایسے حالات میں ٹیکس دہندگان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنا ان کے لیے جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ۔بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،روپے کی قیمت میں مسلسل کمی،ڈالر کی غیر مستحکم قیمت نے معاشی مشکلات کا انبار لگا رکھا ہے سونے پہ سہاگہ ایف بی آر نے نئے ایس آر اوز جاری کر دئیے انہوں نے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کاروباری مشکلات کا ادراک کریں اور ان کے مناسب حل کے لیے فوری عملی اقدامات کریں اور حال ہی میں ایف بی آر کی جانب سے متعارف کرائے گئے ایس آر اوز 2024(1)457,2024(1)350اور 1842کی وجہ سے کاروباری برادری کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ قوائد و ضوابط پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایس آر اوز 350خریداروں کین ٹیکس ریٹرن فائل کے عمل کو سپلائرز کی جانب سے ٹیکس قوائد و ضوابط کی تعمیل سے منسلک کرتا ہے جس کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں جو معاشی چیلنجوں سے نمٹتے کاروباری برادری کے لیے مناسب نہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں