میپکو کا کریک ڈائون،مزید87بجلی چور پکڑے گئے،60لاکھ جرمانہ

میپکو کا کریک ڈائون،مزید87بجلی چور پکڑے گئے،60لاکھ جرمانہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور۔۔

 نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ایک روز میں جنوبی پنجاب میں 87 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔مختلف پولیس سٹیشنوں میں 57 نئے مقدمات کا اندراج کروایاگیا ۔60لاکھ35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔30اپریل 2024ء کوملتان سرکل میں11بجلی چوروں کو951960روپے جرمانہ عائد کیا گیااور11مقدمات کااندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں5صارفین 151000 روپے جرمانہ عائد اور5مقدمات درج ،وہاڑی سرکل میں13صارفین کو503036روپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں11صارفین کو543291روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں16 صارفین کو2426653روپے جرمانہ عائداور16مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں5صارفین کو445375 روپے جرمانہ عائد اور5 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں11صارفین کو301100روپے جرمانہ عائد اور5مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں5صارفین کو 386860 روپے جرمانہ عائداور5ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں10 صارفین کو326656 روپے جرمانہ عائد کیا گیا او ر2 مقدمات کا اندراج ہوا۔ جنوبی پنجاب میں نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں 3کروڑ66لاکھ20ہزار روپے وصول کئے گئے ۔ جنوبی پنجاب میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ 34 لاکھ10 روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر10کاشتکاروں کی بجلی منقطع کی گئی ۔ میپکو ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں 9 لاکھ30ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر3 ٹیوب ویلوں کو بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی ۔ بہاولپور سرکل کے مختلف علاقوں میں 24 لاکھ80 ہزار روپے واجبات ادا نہ کرنے پر7 ٹیوب ویلوں کی بجلی سپلائی منقطع کی گئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں