پولیو مہم اختتام پذیر،9لاکھ 97ہزار بچے مستفید

پولیو مہم اختتام پذیر،9لاکھ 97ہزار بچے مستفید

ملتان(لیڈی رپورٹر)ضلع ملتان میں جاری انسداد پولیو مہم اختتام پذیر، نو لاکھ ستانوے ہزار آٹھ سو اکتالیس پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلا دئیے گئے ،06 انکاری والدین کو آج پھر منا کر بچوں کو قطرے پلانے کی کوشش کی جائیگی تفصیل کے مطابق ضلع ملتان میں جاری انسداد پولیو مہم گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی ۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر ذیشان گردیزی نے کہا کہ 5روز کے دوران ٹارگٹ 10 لاکھ 23 ہزار 93 بچوں میں سے 9 لاکھ 97 ہزار 841 بچوں کو قطرے پلا دئیے گئے ،گھروں پر نہ ملنے کے باعث قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے 39ہزار 367 بچوں کی مانیٹرنگ جاری رکھی جائیگی ،انہوں نے بتایا کہ 5روز کے دوران 50 بچوں کے والدین نے قطرے پلوانے سے انکار کیا، انکار کرنے والے 50 والدین میں سے پولیو ٹیموں نے 44 والدین کو منا کر بچوں کو قطرے پلا دئیے ،جبکہ 06 انکاری والدین کو ٹیمیں آج پھر منا کر ہر صورت بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی، جبکہ پانچ روز کے دوران دوسرے اضلاع سے بطور مہمان ضلع ملتان آئے 81 ہزار 247 بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلا دئیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں