ڈی سی کوٹ ادوکا تحصیل ہسپتال کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ

ڈی سی کوٹ ادوکا تحصیل ہسپتال کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صحت مند پنجاب پر کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری ٹی ایچ کیو ہسپتال میں عوامی سہولیات کا جائزہ لینے پہنچ گئے ،

جنرل وارڈ، ایمرجنسی وارڈ سمیت کارڑیک وارڈ اور ڈائیلسز سنٹرو میں مریضوں سے خیریت دریافت کی اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی،سٹاف اور ڈاکٹرز کی حاضری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین سے ادوایات بارے پوچھ گچھ بھی کی۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو نے شہری کی درخواست پر شام کے وقت ایکسرے مشین پر ٹیکنیشن کو تعینات کرنے کی ہدایت بھی کر دی،ہسپتال میں آئے مریضوں کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر کو دیکھ کر مسائل سے اگاہ کیا جس پر ایم ایس کوٹ ادو کو سروسز مزید بہتر کرنے کی ہدایت کیں،وزٹ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود خواتین سے ادویات اور سہولت بارے دریافت کیا جس پر خواتین نے بتایا ہسپتال کا نظام پہلے سے بہتر ہو چکا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت محکمہ صحت میں بہتری کیلئے کئی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلی کی سخت ہدایات ہیں کہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں