تجاوزات:زیروٹالرنس پالیسی نافذ،آپریشن کا حکم

تجاوزات:زیروٹالرنس پالیسی نافذ،آپریشن کا حکم

ملتان ،سکندرآباد(وقائع نگارخصوصی ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے گزشتہ روز تحصیل شجاع آباد کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کی برانچز کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔

 اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد فیاض جتالہ نے پرائس کنٹرول اور تجاوزات آپریشن پر بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد آفس اور برانچز کو اپ گریڈ کرنے کا حکم بھی دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل شجاع آباد میں عوامی ریلیف کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں جبکہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے میونسپل کمیٹی شجاع آباد کو خصوصی ٹاسک دیا ہے ۔رضوان قدیر نے کہا کہ انفراسٹرکچر اور سیوریج سمیت میگا پراجیکٹس کیلئے خصوصی فنڈز دینگے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تحصیل شجاع آباد میں بیوٹی فیکیشن کیلئے شجرکاری اور لائٹنگ کی جائے گی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے شجاع آباد بار کی دعوت پر تحصیل کچہری شجاع آباد کا دورہ کیا اور وکلائکے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر شجاع آباد بار احمد عدیل لنگاہ نے سپاسنامہ پیش کیا اور شجاع آباد بار کے مسائل پیش کئے ۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد فیاض جتالہ اور سی او میونسپل کمیٹی شجاع آباد کو وکلائبرادری کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے تحصیل شجاع آباد کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد پہنچے اور سکول میں تعلیمی سہولیات،کلاس رومز اور انٹر کے امتحانی مرکز کی تفصیلی انسپکشن کی۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد فیاض جتالہ بھی انکے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر رضوان قدیر نے آئی ٹی لبارٹری کی چیکنگ کی اور طلبائکو لیکچر بھی دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ سرکاری سکولز کو نجی سیکٹر کے مقابلے میں لانے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار بڑھائی جارہی ہے ۔رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز پر سیکورٹی کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے شجاع آباد ہائی سکول میں کلاس رومز کی اپ گریڈیشن کا حکم بھی جاری کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں