گندم خریداری ، شفافیت کیلئے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی

گندم خریداری ، شفافیت کیلئے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر نامہ نگار )تحصیل میاں چنوں میں پاسکو کو 2 لاکھ بیگز گندم خریداری کا حکم ملنے کے بعد ضلعی انتظامیہ خانیوال گندم خریداری میں شفافیت کیلئے حرکت میں آگئی۔

 اے ڈی سی آر عزوبا عظیم نے تحصیل انتظامیہ اور پاسکو حکام سے میٹنگ کرکے گندم خریداری کا جائزہ لیا اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ تحصیل کاشتکاروں کو باردانہ فراہمی کیلئے 17 سنٹرز فعال ہیں-گندم خریداری کے لئے کمیٹی قائم کرکے ،میونسپل کمیٹی میاں چنوں دفتر میں ڈیسک قائم کردیا گیا-اے ڈی سی آر نے کہا کہ ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے رجسٹریڈ کاشتکاروں کو فی ایکڑ 8 بیگ باردانہ دیا جائے گا-ہر گھرانے میں ایک رجسٹرڈ فرد کو باردانہ دینگے ،مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مستفید کرنا ہے۔دریں اثنائایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو /ایڈمنسٹریٹر عزوبا عظیم نے میونسپل کمیٹی دفاتر کا دورہ کیا اور ون ونڈو آپریشن، نقشہ برانچ کی ورکنگ چیک کی پلاننگ برانچ میں سروس ڈیلیوری،عملہ کی حاضریوں کی جانچ پڑتال،دفاتر کی صفائی کا معائنہ کیا-میونسپل آفیسر پلاننگ و آئی اینڈ ایس و دیگر افسران ہمراہ موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں