واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال،گرین بیلٹس پر پھلدار درخت لگانے کا حکم

واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال،گرین بیلٹس پر پھلدار درخت لگانے کا حکم

ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت این جی اوز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر مریم خان نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالی، اولڈ ایج ہوم، بریل کتابوں کی دستیابی کیلئے این جی اوز فعال کردار ادا کریں۔ شہر میں مختلف مقامات پر پھل دار پودے لگانے کیلئے این جی اوز کا تعاون خوش آئند ہے ۔ پی ایچ اے کیساتھ مل کر شہر میں پھلدار درخت لگائے جائیں تاکہ پھل غریب کو بھی میسر ہوسکے ۔ ملتانی کڑھائی کے فروغ اور مناسب قیمت کیلئے خواتین کو نمایاں پلیٹ فارم مہیا کیا جانا ناگزیرہے ۔مخیر حضرات، مختلف آرگنائزیشن کے تعاون سے معاشرے کے مسائل کا سدباب کیا جاسکتا۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر عبدالجبار، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نعیم احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ارم سلیمی،سی او ایس او ایس ڈاکٹر شائستہ سہیل، بریگیڈیئر صوبہ خان، نشاط فاطمہ، سعدیہ کرمانی موجود تھیں۔بعد ازاں کمشنر مریم خان نے ایس او ایس ایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اور اولڈ ایج ہوم میں مسنگ فیسلٹیز کی فراہمی بارے بھی بات چیت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں