ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،قیدیوں کے مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،قیدیوں کے مسائل سنے

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا ،چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔

 انہوں نے جیل ہسپتال معائنہ کے دوران اسیران کے علاج معالجہ کے لیے دستیاب طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں مختلف بیرکوں کی صفائی ستھرائی، ایئر کولرز، واٹر کولرز، پینے کیلئے ٹھنڈے پانی کی دستیابی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف بارکوں کا معائنہ کیا اور جیل کے قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے ۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل عامر عمر قریشی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب جیل میں قیدیوں کی اصلاح اور تربیت کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ جیل میں سموگ کے تدارک کے لیے شجر کاری کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ جیل لودھراں میں 15سو پودے لگائے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل معائنہ کے دوران قیدیوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں