ورلڈ بینک کے خصوصی تعاون سے نکاسی آب کا مسئلہ حل

ورلڈ بینک کے خصوصی تعاون سے نکاسی آب کا مسئلہ حل

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادو میں نکاسی آب کے دیرینہ مسئلہ کا حل ڈھونڈ لیا گیا،ورلڈ بینک کے خصوصی تعاون سے سواارب روپے کا میگا پراجیکٹ ہوگا ۔

جو پنجاب بھرمیں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے ،کوٹ ادومیونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے افراد نے شرکت کی ۔سابق وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی،میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نکاسی آب اور ماحولیاتی آلودگی کوٹ ادو کے عوام کے لیے دیرینہ مسئلہ رہا ہے جوپنجاب حکومت کی خصوصی کاوش اور ورلڈ بینک کے تعاون سے حل نکال لیا گیا جس سے نہ صرف آبی آلودگی بلکہ نکاسی آب کے حوالے سے بھی عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوگا ۔ورلڈ بینک کی جانب سے سوا ارب روپے کا اپنی نوعیت کا پنجاب بھر میں منفرد نوعیت کا منصوبہ ہوگا۔اس موقع پر ٹی ایم ڈی سی کے ڈپٹی پروگرام افیسر ماحولیات کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا آغاز اگست ستمبرمیں میں ہوگا اور ایک سال کی محدود مدد میں اسے پایہ تکمیل کو پہنچایا جاسکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں