بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگادی، سہیل چودھری

بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگادی، سہیل چودھری

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی ہدایت پر ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں میں کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینے پر پابندی ہے۔

حکومت پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ صرف پنجاب چیئرٹی کمیشن کے حامل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں یا ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ حاصل کر چکے ہوں کو قربانی کی کھالیں دینے کی اجازت ہے ۔ آ ر پی او نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے کھالیں جمع کرنے کی اطلاع پولیس ریسکیو کے نمبر 15 یا قریبی پولیس سٹیشن کو دے کر اپنا قومی فریضہ سر انجام دیں ۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی مالی معاونت فراہم کرنا بھی قانوناً جرم ہے ۔ اس میں ملوث عناصر کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔آ خر میں انہوں نے ملتان ریجن کے باسیوں کو عید الاضحی کی مبارک دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں