عید ،32 ویسٹ کولیکشن پوائنٹس قائم ، عملہ تعینات

عید ،32 ویسٹ کولیکشن پوائنٹس قائم ، عملہ تعینات

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر یوسف چھینہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر میونسپل کمیٹی موجود وسائل میں بہترین حکمت عملی کے تحت شہر میں صفائی کا بہترین جامع پلان مرتب کرکے عید ایام میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرئے گی۔

عید ایام میں 32 ویسٹ کولیکشن پوائنٹس بنا کر عملہ تعینات کردیا گیا ہے 24 گھنٹے ایمرجنسی کنٹرول رومز فعال رہے گا شہری قربانی کی آلائشوں اکٹھی کرنے کے لئے مفت ویسٹ بیگ حاصل کر سکتے ہیں اور یہ بیگز گھروں میں بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ خصوصی پیٹرولنگ اسکواڈ کا قیام کیا گیا ہے شہری آلائشوں کو جگہ جگہ نہ ڈالیں ویسٹ بیگ کلیکشن حاصل کرکے مقررہ پوائنٹ پر ڈالیں شہری پر فضا ماحول میں رہیں ، میونسپل کارپوریشن موجود وسائل میں شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے کوشاں ہے عید ایام میں میونسپل کارپوریشن کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں تاکہ شہر میں کسی قسم کی گندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ شہر بھر کے علاقوں میں سپروائزرز سمیت عملے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور شکایت سیل کا بھی قیام کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں