عوامی مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے :اویس لغاری

عوامی مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے :اویس لغاری

ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور پبلک سروسز کی بہتری کیلئے کام کرتی ہے ۔

عوامی مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے ۔ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے ملک کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس ڈی جی خان میں عید الاضحیٰ کے انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں