مطالبات تسلیم ہونے تک کپاس کی خریداری نہیں کی جائیگی، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

مطالبات تسلیم ہونے تک  کپاس کی خریداری نہیں کی  جائیگی، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے ) کے جنرل باڈی کے خصوصی اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک کپاس کی خریداری نہیں کی جائے گی۔

اجلاس سکھر میں چودھری وحید ارشد، چیئر مین ، پی سی جی اے کی زیر ِصدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پنجاب اور سند ھ سے تعلق رکھنے والے جنرز حضرات نے شرکت کی۔ جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ اور مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں کھل اور بنولہ پر سیلز ٹیکس کو مسترد کر دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔کپاس اور کپاس کے مداخل پر تمام ٹیکسوں کو واپس لیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں