گگو منڈی، رشتہ دینے سے انکار پر قتل کی دھمکیاں، ملزم پر مقدمہ

گگو منڈی، رشتہ دینے سے انکار پر  قتل کی دھمکیاں، ملزم پر مقدمہ

گگومنڈی(نامہ نگار)گنوارکواپنی تعلیم یافتہ بہن کارشتہ دینے سے انکارکرنابھائی کو مہنگا پڑ گیا۔

حافظ عبدالرحمان نے ان پڑھ ہونے کی وجہ سے شہزادکورشتہ سے انکارکیاتووہ قتل کی دھمکیاں دینے لگا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں281۔ای بی کے رہائشی حافظ عبدالرحمان سے اس کے رشتہ دارمحمدشہزادساکن315۔ای بی نے اپنے لئے اس کی بہن کرن شہزادی جوتعلیم یافتہ ہے کارشتہ مانگالیکن شہزادکے ان پڑھ ہونے کی ہونے کی وجہ سے عبدالرحمان نے رشتہ سے انکارکردیاجس پرطیش میں آکر محمد شہزاد موبائل فون پرحافظ عبدالرحمان کوقتل کی دھمکیاں دینے لگاپولیس نے مقدمہ د رج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں