وہاڑی، انتظامی غفلت یا ملی بھگت، تجاوزات مافیا سرگرم

وہاڑی، انتظامی غفلت یا ملی بھگت، تجاوزات مافیا سرگرم

وہاڑی (نمائندہ دنیا ) انتظامیہ کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت ، شہر کے مین بازار جناح روڈ ، چوڑی بازار ، ریل بازار ، کلب روڈ ، جی بلاک ، ڈی بلاک ، سی بلاک ، ایچ بلاک ، ایف بلاک۔

 ، لاری اڈا، خانیوال چوک سمیت دیگر مقامات پر ناجائز تجاوزات مافیا نے قبضے جما لئے ۔شہریوں ، راشد ، محمود ، طاہر احمد ، سبطین ، جہانزیب ، بدر ، خرم ، منیر ، سہیل و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ میونسپل کمیٹی آفس کے ارد گرد گلیوں اور شہر کی تقریباً ہر گلی اور بازار میں ناجائز تجاوزات مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے ۔جس کے باعث شہر کی سڑکیں سکڑ کر چھوٹی سی گلی کی صورت اختیار کر چکی ہیں ۔ناجائز تجاوزات مافیا کے باعث جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے وہیں شہریوں بالخصوص خواتین کا پیدل گزرنا بھی محال ہوچکا ہے سخت گرمی کے موسم میں بازار جانا اور واپس آنا ہی جوئے شیر لانے کے مترادف ہوچکا ہے جبکہ تجاوزات مافیا کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام بھی ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے متعدد بار ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ حکام کو اس بارے آگاہ کر چکے ہیں مگر معلوم ہوا ہے کہ انتظامی افسر اور عملہ ناجائز تجاوزات مافیا سے مبینہ طور پر نذرانے وصول کرکے ان کی طرف سے آنکھیں پھیر چکا ہے ۔گزشتہ روز بھی شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عبدالجبار گجر کو ناجائز تجاوزات بارے تحریری درخواست دی جسے انہوں نے مارک کرکے آگے ریفر تو کردی مگر تاحال اس درخواست پر بھی ہوئی عمل ہوتا دکھائی نہیں دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں