وہاڑی ، محکمہ انہار کی چشم پوشی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر مافیا قابض

وہاڑی ، محکمہ انہار کی چشم پوشی  سینکڑوں ایکڑ اراضی پر مافیا قابض

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)محکمہ انہار کی نااہلی اور چشم پوشی سے اربوں روپے کی سینکڑوں اراضی ناجائز قابضین کے تصرف میں۔

 تفصیل کے مطابق مختلف مقامات پر محکمہ انہار کا سینکڑوں ایکڑ رقبہ موجود ہے ،جس پر مختلف لوگوں نے افسران کی ملی بھگت سے قبضہ کررکھا ہے ۔ہیڈ اسلام سے شیر گڑھ،کرم پور سے لیکر سائفن تک پرانا ہیڈ کرم پور،دھلو مائنر،ٹھینگی،سورو ثانی مائنز،اولڈ میلسی کینال کے ساتھ ساتھ محکمہ انہار کی اراضی پر ناجائز قابضین اس طرح آباد ہیں جیسے انہیں الاٹ ہوچکی ہے مذکورہ نہروں کے کناروں کے ساتھ ساتھ اولڈ کینال جوکہ کئی سالوں سے بند ہو چکی ہے اس کے اندر بھی لوگوں نے قبضہ کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں