کالج اساتذہ کے پروموشن آرڈر جاری کئے جائیں، ندیم اشرفی

کالج اساتذہ کے پروموشن آرڈر جاری کئے جائیں، ندیم اشرفی

کوٹ ادو(نامہ نگار )گریڈ 17 سے 18 میں پروموشن آرڈرز تعطل کا شکار، کالج اساتذہ پریشان پی پی ایل اے قیادت میدان میں ساتھ ہے پنجاب حکومت کالج اساتذہ کے پروموشن آرڈز فوری جاری کرے۔

 ، ندیم اشرفی جنرل سیکرٹری اگیگاتفصیلات کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس اگیگا پنجاب کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ندیم اشرفی پروفیسر نواز ، پروفیسر وسیم ،پروفیسر عثمان بیگ ،پروفیسر ذوالفقار کھوکھر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرب، پروفیسر عارف حبیب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کو بالکل نظر انداز کردیا ہے ہائیر ایجوکیشن میں کالج اساتذہ رل گئے گریڈ 18 سے 19 پروموشن آرڈر کو ایک سال لگا اب گریڈ 17 سے 18 پروموشن کی ڈی پی سی ہوئے 3 ماہ ہوگئے لیکن آرڈرز جاری نہیں ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں