کھلی کچہری کا مقصد سائلین کے مسائل حل کرنا، میاں عثمان

کھلی کچہری کا مقصد سائلین کے مسائل حل کرنا، میاں عثمان

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے آسان رسائی کے تحت کھلی کچہری لگائی اور سائلین نے مسائل سنے اور۔

 ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کے مسائل کے حل کے لئے ترجیح بنیادوں پر کام کیا جاتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کوشش کی جاتی ہے کہ سائلین کے مسائل کو ایک دن کے اندر اندر حل کیا جائے اور اس کو بار بار دفتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ تمام سائلین کا ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے اور مسئلہ کے حل تک سائل سے رابطہ رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دیگر دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر سائل کے لئے کھلے ہیں۔ انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل ان کے علم میں لائے جائیں مسائل کے فوری حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے رات گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کے ہمراہ محرم الحرام کی آمد سے قبل مظفرگڑھ شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں